News Details

05/04/2018

پاکستان میں سیاستدانوں کی اداروں میں مداخلت ملک و قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں کی اداروں میں مداخلت ملک و قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے یہ بات طے ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کئے بغیر عام آدمی کو حق اور انصاف کی فراہمی ممکن نہیں واحد تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا نظام کی شفافیت اور غریب کی فلاح ہے اور جس نے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں دیر بالا سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر محمود خان، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی، ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر مقامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے دیر بالا سے معروف سیاسی شخصیت صاحبزادہ صبغت اللہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ نے صاحبزادہ صبغت اللہ اور انکے خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عوام و خواص کی تحریک انصاف میں شمولیت کا بڑھتا ہوا رحجان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کی عوامی خدمات کی غمازی کرتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے خیبر پختونخوا میں یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ایجنڈے پر عمل کیا یہاں دعویٰ تو ہر کسی نے کیا اور آج بھی لوگ عوامی خدمت کے دعوے کر رہے ہیں مگر حکومت میں آنے کے بعد عملی طور پر کوئی بھی اپنے ایجنڈے کا نفاذ نہیں کر سکا سب اپنا وقت گزار کر چلتے رہے ہاں اداروں میں سیاسی مداخلت ایک ایسا جرم ہے جس کا ارتکاب ہر سیاسی جماعت نے کیا پہلی بار پی ٹی آئی نے آ کر اس قومی جرم کی حوصلہ شکنی کی اور اسکے خلاف دیرپا اقدامات کئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے آزاد اور با اختیار ہیں جبکہ پاکستان میں ایک عجیب منطق ہے یہاں وہ عوامی نمائندے جو ایوانوں میں قانون سازی کیلئے جاتے ہیں وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر اداروں کی تباہی اور لوٹ مار میں مصروف ہو جاتے ہیں جس کے بھیانک نتائج غریب آدمی کو بھگتنے پڑتے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اپنے چھوٹے سے ذاتی مفاد کیلئے ملک اور قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا وہ حکمران عوام کے مجرم ہیں جنہوں نے غریب عوام کی خدمت نہیں کی اور اپنی سیاست چمکاتے رہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے نظام کی تبدیلی کا جو ایجنڈا عوام کے سامنے رکھا تھا اس کا عملی مظاہرہ خیبر پختونخوا میں کر کے دکھایا ہے سماجی خدمت کے شعبوں کو حقیقی معنوں میں فعال بنانے کیلئے دیرپا اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتائج عوام کے سامنے ہیں ہم نے جس قابل عمل اور شفاف نظام کی بنیادیں رکھ دیں ہیں ان پر مضبوط عمارت کھڑی کرنی ہے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے عوام اپنے مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس ملک کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے جسکے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ترجیحات کا از سر نو تعین کرنا ہو گا ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قومی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے یہی وہ سوچ ہے جو ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتی ہے۔