News Details

16/03/2018

پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پچاس لاکھ روپے کا چیک حوالے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پچاس لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا جو گذشتہ سال ان کی طرف سے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے کے خصوصی گرانٹ کا دوسرا حصہ تھا وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری بہرہ مند خان بھی اس موقع پر موجود تھے پرویز خٹک نے اس موقع پر صدر پریس کلب سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میڈیا کو قرار واقعی ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور اس سے یہ توقع رکھنے میں بھی حق بجانب ہے کہ حکومت پر مثبت تنقید اور کمزوریوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مثبت پہلوؤں کو بھی عوام کے سامنے لانے میں بخل نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام حکومت کی کارکردگی کی روشنی میں اچھے برے میں تمیز کے قابل ہوں اور بہتر فیصلے کر سکیں انہوں نے کہا کہ پریس کلب پشاور کو خصوصی گرانٹ کی دوسری قسط کی ادائیگی سے انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان نے وزیراعلیٰ کی طر ف سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور اُنہیں مالی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔