News Details

13/03/2018

اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان سے چیئرمین سینٹ کا منتخب ہونا وفاق پاکستان میں مثبت تبدیلی کی طرف عملی قدم ہے جو نہ صرف بلوچستان کیلئے بہتر ثابت ہو گا بلکہ ایوان بالا کی مجموعی کارکردگی پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب سینیٹر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں گے ۔