News Details

25/02/2018

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تحت اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پشاور زلمی کی پوری ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے تحت اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پشاور زلمی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور34 رنز سے مخالف ٹیم کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی ۔ پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ کھلاڑی آئندہ بھی دلجمعی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پی ایس ایل کی دفاعی چمپئین پشاور زلمی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔